ڈاکٹر شاہد صد یق

اپوزیشن کو این آر او مل جائے تو انہیں وزیراعظم اچھا لگنے لگ جائینگے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو این آر او مل جائے تو انہیں وزیراعظم اچھا لگنے لگ جائینگے،پی ڈی ایم ٹولہ سن لے کئی مارچ آئینگے اور گزر جائینگے مافیاز کی دھمکیاں اور رونا دھونا کسی کام نہ آئیگا ، عمران خان 2023تک عوامی طاقت کیساتھ اپوزیشن کی ہر چال کو زیر کرتے ہوئے سرخرو ہونگے۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ اپوزیشن احتجاجی تحر یک نہیں صبر سے 2023 کے عام انتخابات کا انتظار کر ے۔افرا تفری پھیلانے کی کوشش کر نیوالوں کو عوامی طاقت سے ناکام بنا یا جائیگا۔ ملک کا ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونا اپوزیشن کو ہضم نہیں ہورہا مگر اپوزیشن ہر محاذ پر فلاپ ہی ہوگی۔

انہو ں نے کہاکہ ا اپوزیشن کا ایجنڈہ صرف اور صرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے، اپوزیشن نے پہلے بھی حکومت کیخلاف احتجاجی تحر یک چلا کر اپنا حشر دیکھ لیا اور اگر اب بھی انکو حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا شوق ہے تو وہ اپنا شوق پورا کر لیں انکو ایک بار پھر ناکامی کا ہی سامنا کر نا پڑ یگا کیونکہ عوام وزیر اعظم عمران خان اور حکومت کیساتھ کھڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں