وزیر داخلہ

عمران خان کو نکالنے کی باتیں کر نے والے مولانا فضل الرحمن کو (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی نے مکھی طرح نکال دیا ،وزیر داخلہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو نکالنے کی باتیں کر نے والے مولانا فضل الرحمن کو (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی نے مکھی طرح نکال دیا ،اپوزیشن نے یوم یک جہتی کشمیر پر مزید خلفشار اور انتشار کی باتیں کیں، اندھے خواب دیکھنے والی اپوزیشن سیاسی موت مرنے جا رہی ہے،مولانا کوشش کرلیں نہ اپوزیشن استعفے دیگی اور نہ ہی لانگ مارچ کامیاب ہوگا،میں نے کبھی آصف زرداری کو 10 پرسنٹ نہیں کہا، منی لانڈرنگ اور فیٹف کے اصل ملزم اگر اکٹھے ہو کر آنا چاہتے ہیں تو بسم اللہ، پاکستان کی عظیم افواج دہشت گردوں کو سبق سکھا رہی ہیں، بلوچستان میں عظیم شہدا ء کو سلام عقیدت پیش کرنے جا رہا ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا دن تھا، اپوزیشن نے یوم یکجہتی کشمیر کو انتشار کا دن بنایا، مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ عمران خان کو مکھی کی طرح نکال لیں گے، لیکن گزشتہ روز ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے فضل الرحمان کو مکھی کی طرح نکال دیا، مولانا کوشش کرلیں نہ اپوزیشن استعفے دیگی اور نہ ہی لانگ مارچ کامیاب ہوگا۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ منی لانڈروں نے ملک کو بحران میں ڈالااور پاکستان میں منی لانڈرنگ کرنے والے اکھٹے ہوگئے ہیں، یہ لوگ کہتے ہیں ہمیں گھر بھیجیں گے، یہ منہ اور مسور کی دال، اپوزیشن والے تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں شوق سے لائیں، او آئی سی کے اجلاس کیلئے میں نے پہلے کہا تھا کہ تاریخ تبدیل کر لیں تاہم اب میں کہتا ہوں آ جائیں، میں سب کو کہتا ہوں سارے مل کر آئیں ہمیں کوئی خطرہ نہیں، یہ لوگ انتشار پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں یہ ان کی بھول ہے، مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ یہ اپنے لیے بڑا مسئلہ پیدا کررہے ہیں، اپوزیشن اپنی موت آپ مرنے جارہی ہے، یہ ہمیں کیا گھر بھیجیں گے، یہ فیٹیف کے اصلی مجرم ہیں، ن لیگ کا نسلہ ٹاور اور پی پی کی تجوری ہائٹس گرچکی ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملوں کو ہماری فورسز نے جاں فشانی کے ساتھ ناکام بنایا، پاک فوج نے 72 گھنٹوں میں 20 دہشت گرد مارے، ہمارے 9 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے، بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے اور بدنام کرنے کا کوئی موقع نہیں جانے دیتا، کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ کے دروازے بند نہیں کئے تاہم ان سے مذاکرات کے معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتا، قبل از وقت کچھ نہیں کہہ سکتا، پاکستان کے خلاف اسلحہ اٹھانے والوں سے مذاکرات نہیں ہو سکتے، جو پاک فوج کے خلاف اسلحہ اٹھائے اسے معاف نہیں کیا جاسکتا، پاکستان کی عظیم فوج دہشت گردوں کو سبق سکھا رہی ہے، افغان طالبان کے ساتھ ہمارے تعلقات ہیں اور رہیں گے،

اس حوالے سے وزیرخارجہ بہتر بتا سکتے ہیں، بہرحال پاکستان کی کوشش ہے کہ افغانستان میں امن ہو جائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب سے ہمار ا تعلق جان اور دل سے عزیز ہے، کل سعودی عرب کے وزیر داخلہ پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں، سعودیہ میں ہمارے قیدیوں کی بازیابی کے حوالے سے بات کریں گے، ہم مختلف ملکوں کے ساتھ رابطے میں، جہاں ہمارے قیدی ہیں ان کو واپس لائیں گے، قطر، بحرین، کویت سے بھی رابطے میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ ،وزیراعظم چین کے دورے پر ہیں،فواد چوہدری دورے سے متعلق تفصیلات عوام کے سامنے رکھیں گے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں