مزمل اسلم

جتنا کام پی ٹی آئی کے 3سال میں سی پیک پر ہوا ن لیگ دور میں نہیں ہوا، مزمل اسلم

کراچی(گلف آن لائن)ترجمان وزیر خزانہ مزمل اسلم نے کہاہے کہ جتنا کام پی ٹی آئی کے3سال میں سی پیک پرہوان لیگ کے5سالہ دور میں نہیں ہوا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری بیان میں ترجمان وزیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ تاثر دیا گیا سی پیک کی رفتار سست کردی گئی اور موجودہ حکومت میں چین پاکستان سے ناراض ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت میں جتنا کام پی ٹی آئی کے تین سالوں میں سی پیک پر ہوا اتنا ن لیگ کے پانچ سالوں میں نہیں ہو سکا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین اپنے طویل مدتی مقاصد کے حصول کے لئے خاموشی سے کام کرتے رہے ہیں۔ اپوزیشن کے لیے صرف مایوسی ہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں