سید نیر حسین بخاری

جلد پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کی حتمی پلان کا اعلان کیا جائیگا، نیر بخاری

اسلام آباد (گلف آن لائن) سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ جلد پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کی حتمی پلان کا اعلان کیا جائیگا۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری اہم بیان پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جلد پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کی حتمی پلان کا اعلان کیا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت کے متحرک ہونے سے حکومتی حلقوں میں پریشانی عیاں ہے۔

انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ سے حکومت کو گھر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران کا جلسوں کا اعلان مضحکہ خیز اور سمجھ سے بالاتر ہے، وزیراعظم بتائیں کہ وہ اقتدار میں ہوتے ہوئے کس کے خلاف جلسے کریں گے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے اقتدار میں ہوتے ہوئے جلسوں کا اعلان کرنا پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ سے قبل ہی کامیابی کا ثبوت ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں، عوام الناس کو تکالیف پہنچانے والے بائر تو نکلیں لوگ جوتیوں کے ہار پہنانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ عوام کے مسترد کردی وزیراعظم عمران خان اور” ساتھی ” جلسوں کی بجائے عوامی ٹھوکروں کی تیاری کریں ۔ انہوںنے کہاکہ غریبوں کے دشمن حکمران مہنگے ترین ٹماٹر پیاز کے ٹوکروں سے استقبال کیلئے تیار رہیں ،عوام الناس بجلی گیس پٹرول بم گرانے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں