ہمایوں اختر خان

اپوزیشن عدم اعتماد اور لانگ مارچ کے اعلانات کے باوجود اپنی ناکامی کے خوف کا شکار ہے’ ہمایوں اختر خان

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی عدم اعتماد اور لانگ مارچ کے اعلانات کے باوجود اپنی ناکامی کے خوف کا شکار ہیں ، درحقیقت اپوزیشن بند گلی میں داخل ہو چکی ہے اور واپسی کا راستہ تلاش کر رہی ہے ، آر پار کی سیاست کے دعویدار آج ہوم ورک کیلئے وقت مانگ رہے ہیں جس سے ان کے کھوکھلے دعوے عیاں ہو چکے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی حکومتی اتحادیوں سے میل ملاقاتیں ہرگز پریشانی کا باعث نہیں ، سیاست میں رابطے ہوتے رہتے ہیں، حکومت کے اتحاد ی سیاسی پختگی رکھتے ہیں ، وہ حالات سے بھی با خبر ہیں کہ حکومت نے کن مشکلات حالات میں ملک کو درست سمت میں گامزن کیا ہے ،مہنگائی عالمی رجحان ہے اور حکومت نے بھرپور کوشش کی ہے کہ عوام کو کسی نہ کسی صورت میں ریلیف دے کر عوام کو اس کے اثرات سے بچایا جائے ۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے اقتدار سے دوری برداشت نہیں ہو رہی ہے اور انہیں آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیابی نظر نہیں آرہی اس لئے بے صبری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں اتحاد کی قیادت کو سمجھ نہیں آرہا تھاکہ قوم کو کیا بتایا جائے ،اپوزیشن یہ سمجھ لے کہ جب آپ کے پاس کوئی جواز نہ ہو تو عوام کسی تحریک کا حصہ نہیں بنتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں