حمزہ شہباز

ہم نے جھوٹی تختیاں نہیں لگائیں ،عوامی خدمت سے لوگوں کے دلوں میں گھر بنایا’حمزہ شہباز

لاہور(گلف آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے جھوٹی تختیاں نہیں لگائیں ،عوامی خدمت ہی سیاست اور عبادت ہے ۔

پارٹی کنونشن میں شرکت کے لئے روانگی کے موقع پر اپنے ویڈیو بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم ملتان موٹر وے پر سفر کر رہے ہیں ،چاہے ملتان موٹر وے ہو، اسلام آباد موٹر وے یاحویلیاں موٹر وے ہو الحمد اللہ لوگوں کو نواز شریف تو یاد آتا ہے ،ہم نے جھوٹی تختیاں نہیں لگائیں بلکہ ہم نے اور ہماری جماعت نے عوامی خدمت کے جذبے سے لوگوں کے دلوں میں گھر بنائے ہیں،میں سمجھتا ہوں کہ عوامی خدمت ہی سیاست اورعبادت ہے اور اسی سے اللہ راضی ہوتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں