مسرت جمشید چیمہ

ہر جگہ سے ٹکا سا جواب ملنے کے بعد تحریک عدم اعتماد کے غبارے سے ہوا نکل رہی ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور (گلف آن لائن)تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن عدم اعتماد کے ووٹوں کی بھیک مانگنے کیلئے کشکول اٹھائے ہر جگہ ماری ماری پھر رہی ہے ،اپوزیشن جماعتوں نے جس شخص کو اتحاد کی قیادت سونپ رکھی ہے اسے بلدیاتی انتخابات میں گھر میں بد ترین شکست ہوئی۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن کو ہر جگہ سے ٹکا سا جواب ملنے کے بعد تحریک عدم اعتماد کے غبارے سے ہوا نکل رہی ہے اور انہیں اپنی سیاسی حیثیت کا بھی اندازہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گردن میں سریے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کسی کے گھر جانا اپنی توہین سمجھتی تھی ،وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے مسلم لیگ (ن)کی مغرور قیادت وضع داری سیکھنا شروع ہو گئی ہے ، شہباز شریف کا شجاعت حسین کی تیمار داری کیلئے جانا اچھی بات ہے اورامید ہے یہ مزید سیکھیں گے۔

انہوںنے کہا کہ اتحادیوں نے مثبت روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے سیاسی پختگی کا مظاہرہ کیا ، انشا اللہ ہم آئندہ بھی مل کر میدان میں اتریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں