حمزہ شہباز

معیشت غیر ملکی اداروں کو گروی رکھنے کے بعد حکومت عوام کو کند چھری تلے رکھنا چاہتی ہے’ حمزہ شہباز

لاہور(گلف آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے سے زائد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے،پاکستان کی تاریخ میں پیٹرول کی قیمت 159 روپے سے زائد کرنے کا سہرا اس حکومت کے سر ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ہر پندرہ دن پر عوام کی جیب پر ڈاکہ مارا جاتا ہے،سند یافتہ کرپٹ ترین حکومت نے ملک کو دا ئوپر لگا دیا ہے،آخر کس ایجنڈے کے تحت عوام کو زندہ درگور کیا جا رہا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ملکی معیشت غیر ملکی اداروں کو گروی رکھنے کے بعد یہ حکومت عوام کو کند چھری تلے رکھنا چاہتی ہے،اس حکومت نے پاکستان کے متوسط اور غریب طبقے کی کمر توڑ دی ہے،گزشتہ سال بھی پیٹرول کی قیمت میں 40روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں