یوکرین

یوکرین بحران پر امریکی اور فرانسیسی صدور کا ٹیلی فونک رابطہ

ماسکو (گلف آن لائن)روسی افواج کی بیرکوں میں واپسی کے اعلان کے بعد یوکرین بحران پر امریکی اور فرانسیسی صدور نے ٹیلی فون پر رابطہ کیاہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کی جانب سے ایک تحریری بیان جاری کیا گیا جس کے مطابق جو بائیڈن اور میکرون کے مابین یوکرین بحران پر گفتگو ہوئی ۔وائٹ ہائو س کے مطابق دونوں ممالک کے سربراہوں نے یوکرین اور روس کشیدگی کے حوالے ہونے والی تازہ پیش رفت پر غور کیا ۔

دونوں سربراہوں نے یوکرین کے معاملے کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین کی سرحد پر موجود اپنی فوج کو واپس بیرکوں میں جانے کا حکم دیا تھا، جس کی تصدیق روس کے صدارتی محل کی ترجمان ماریہ ظاہر نے بھی کی تھی۔امریکہ اب بھی روس کے حملے کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہے، امریکی ترجمان اب بھی یوکرین کو غیر محفوظ قرار دے رہیں ہیں۔ٹیلی فونک گفتگو میں بائیڈن اور میکرون نے روسی افواج کی ممکنہ پیش قدمی کو روکنے کے لئے خطے میں اپنے اتحادی ممالک کو اعتماد میں لینے کا عزم کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں