شہباز گل

منڈی بہاﺅالدین میں واضح ہو گیا عوام مقصود چپڑاسی کو پہچان چکے ہیں، شہباز گل

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے کہا ہے کہ منڈی بہاﺅالدین میں واضح ہو گیا ہے کہ عوام مقصود چپڑاسی کو پہچان چکے ہیں،شہباز شریف اور بیٹے نے فردِ جرم سے بچنے کےلئے ہر بہانہ استعمال کیا مگر بکرے کی ماں کب تک خیر منائےگی، جلد لوٹ مار کا حساب دینا ہو گا۔

ہفتے کو ایک ٹوئٹر بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے کہا کہ شہباز شریف اور ان کے بیٹے نے فردِ جرم سے بچنے کےلئے ہر بہانہ استعمال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی، جلد لوٹ مار کا حساب دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ منڈی بہاﺅالدین میں واضح ہو گیا ہے کہ عوام مقصود چپڑاسی کو پہچان چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں