جمشید اقبال چیمہ

اپوزیشن ناکامی کوجتنی بار مرضی آزما لے اسے کامیابی میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا’جمشید اقبال چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماجمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن ناکامی کوجتنی بار مرضی آزما لے اسے کامیابی میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا،جو یہ سمجھ رہے ہیں کہ ان کے منفی بیانیے سے حکومت کی مقبولیت کم ہوئی ہے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے ،ایسے لوگوں کے لئے منڈی بہائو الدین کا جلسہ ایک ٹریلر کے طور پر تھا ،مریم صفدر نے واضح اعلان کردیا ہے کہ میں تنہا مسلم لیگ(ن) ہوں۔

اپنے بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کوتوچت نہیںکر سکی البتہ اتحادمیں شامل تمام جماعتوںنے ایک دوسرے کو ضرور پچھاڑ دیا ہے ۔مسلم لیگ(ن) کی جواندورونی کہانی سامنے آرہی ہے اس سے واضح ہے کہ اس میں تقسیم کاعمل شروع ہو چکا ہے اور آنے والے دنوںمیں اس میںمزید شدت آئے گی ۔

انہوںنے کہا کہ پنجاب اور مرکز میں حکومت کوتبدیل کرنے کی باتیں محض دیوانیں کی بڑ ہیں اور اپوزیشن یہ خواب آنکھوں میں سجائے 2023میں داخل ہو گی اور عبرتناک شکست کے بعد آئندہ کیلئے نئے سرے سے اپنی نوکری کا آغاز کرے گی ۔انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد مردہ گھوڑا ہے اور اپوزیشن کی قیادت اس پر بیٹھ اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں