مسر ت چیمہ

اپوزیشن کی سوچ تھی تحریک عدم اعتماد کی گیڈر بھبھکیوں سے خوفزدہ ہو کر عمران خان انہیں این آر او کی پیشکش کر دینگے’ مسر ت چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسترد شدہ سیاستدانوں کی آنیاں جانیاں ان کی حالت نزاع میں پڑی سیاست کو تقویت نہیں د ے سکتیں ،عمران خان کی جانب سے مقابلہ کرنے کے چیلنج سے اپوزیشن والوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں ، حکومت اور اتحادی متحد ہیں اور ان شا اللہ اپوزیشن والے نا مراد ہی رہیں گے۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن یہ سوچ رہی تھی کہ تحریک عدم اعتماد کی گیڈر بھبھکیوں سے خوفزدہ ہو کر عمران خان انہیں این آر او کی پیشکش کر دیں گے لیکن یہ ان کی بھول ہے ۔ عمران خان جیسا جرات مند اور نڈر لیڈر احتساب کے بیانیے سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تحریک چلانے یا عدم اعتماد لانے کا کوئی جواز تو بتائے ، کیا انہیں معلوم نہیں کہ انہوں نے معیشت کا ستیا نہیں بلکہ سوا ستیا ناس کر کے ہمارے حوالے کیا اور آج معیشت کے ڈوبنے کا جھوٹا پراپیگنڈا کر رہے ہیں، معیشت بتدریج مضبوط ہو رہی ہے اور تمام معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں البتہ اپوزیشن جسے ترقی کہتی ہے کرپشن کا کاروبار رکنے سے اس کے اشاریے ضرور تنزلی کی جانب گامزن ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں