حمزہ شہباز

عوام سے کیا گیا ایک وعدہ بھی وفا نہیں ہوا’ حمزہ شہباز

لاہور(گلف آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو آئے ہوئے4سال ہوگئے ہیں لیکن قوم سے کیا گیا ایک وعدہ بھی وفا نہیں ہوا۔لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کہاں ہے وہ نیا پاکستان جس کا قوم سے وعدہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا ہے ہماری حکومت 5اعشاریہ 8فیصد گروتھ ریٹ چھوڑ کرگئی تھی، اس کے علاوہ ہمارے دورمیں 1300ارب روپے مختلف منصوبوں پر خرچ ہوئے۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میاں شہبازشریف نے میثاق معیشت کی با ت کی تھی، ان کو نیب نیازی گٹھ جوڑنے صاف پانی کیس میں گرفتار کیا، صاف پانی کیس میں 16افراد بری ہوچکے ہیں۔حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کی بات کی جائے تو یہ پتلی گلی میں چھپ جاتا ہے، ریاست مدینہ کاجھوٹا دعوی کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں