انسدادِ پولیو

ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگا

لاہور( گلف آن لائن )ملک بھر سے قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغازآج سے ہوگا ۔معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق مہم میں 43ملین سے زائد بچوں کوحفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے عمر کے بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی ۔انہوںنے مزید کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، 27جنوری کوپاکستان نے پولیو سے پاک ہونے کاایک سال کاہدف پورا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں