اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا تمام ممالک سے قابل تجدید توانائی کی جانب تیزی سے منتقلی پر زور

اقوام متحدہ(گلف آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے دنیا کے تمام ممالک پر قابل تجدید توانائی کی جانب تیزی سے منتقلی پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں جنیوا پریس کانفرنس کے موقع پر کہا کہ عالمی معیشت کے ڈی کاربنائزیشن کو کم کرنے کے بجائے اب وقت آگیا ہے کہ توانائی کے قابل تجدید مستقبل کی طرف منتقلی کو تیز کیا جائے۔ موسمیاتی تبدیلی پر بین حکومتی پینل آئی پی سی سی کے مطابق اگرگلوبل وارمنگ پر قابو نہ پایا گیا تو کرہ ارض کے سب سے زیادہ آبادی والے علاقے غیر آباد ہو جائیں گے۔ 3,600 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں انسانوں اور فطرت پر موسمیاتی تبدیلیوں کے عملی اثرات پر توجہ دی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے اعلی اہلکار نے کہاکہ آئی پی سی سی رپورٹ انسانی مصائب کا ایک مجموعہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے خبردار کیا کہ عالمی اوسط درجہ حرارت میں پہلے ہی 1.1 ڈگری سیلسیس، تقریبا دو ڈگری فارن ہائیٹ کا اضافہ ہو چکا ہے اور 2015 کے پیرس موسمیاتی معاہدے کے اہداف کو پورا کرنے کی خطرناک حد تک گنجائش کے لئے باقی رہ گئی ہے۔ انہوں نے ترقی یافتہ ممالک، کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں اور نجی فنانسرز سے اس حوالے سے متحد ہونے کا مطالبہ کیا تاکہ بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں کوئلے کے استعمال کو ختم کرنے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ موافقت کی مالی اعانت سے متعلق گلاسگو کا عزم واضح طور پر اقوام کو موسمیاتی بحران کے فرنٹ لائنز پر درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں