اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان اور آسٹریلوی کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 29مارچ کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم 24سال بعد پاکستان پہنچ چکی ہے ۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 29 مارچ کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا ۔
شیڈو ل کے مطابق دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل 31 مارچ کو راولپنڈی اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل بھی 2 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 5 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا