رانا ثنا اللہ

تحریک عدم اعتماد لانے میں دیر ہو سکتی ہے لیکن جب آئیگی تو کامیاب ہو گی’رانا ثنا اللہ

لاہور(گلف آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانے میں دیر ہو سکتی ہے لیکن جب آئے گی تو کامیاب ہو گی،حکومت کے پاس اس وقت صرف 7 ووٹوں کی اکثریت ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے اوریہ جب بھی آئے گی کامیاب ہو گی ۔

انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ق)کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ووزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پر بات نہیں ہوئی۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اتحادی ہم سے خود ملاقات کرنے آ رہے ہیں، بی اے پی اور ایم کیو ایم سے بھی ہماری کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں