حسن علی

حسن علی نے انگلش کاؤنٹی لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ کرلیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا انگلش کاؤنٹی لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لنکا شائر نے حسن علی کے ساتھ کاؤنٹی سیزن کے پہلے 6 میچز کھیلنے کا معاہدہ کیا ہے جس کیلئے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر یکم اپریل کو انگلینڈ پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق حسن علی لنکا شائر کی جانب سے ڈیبیو میچ 14 اپریل کو کینٹ کاؤنٹی کے خلاف کینٹربیری میں کھیلیں گے جبکہ وہ لنکاشائر کو 19 مئی تک دستیاب ہوں گے۔ انگلش کاؤنٹی کے ساتھ معاہدے کے بعد حسن علی نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ کیریئر میں پہلی مرتبہ انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلوں گا۔

انہوںنے کہاکہ مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ لیجنڈ وسیم اکرم بھی لنکا شائر کی جانب سے کھیل چکے ہیں تاہم اب میں بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرونگا۔دوسری جانب لنکا شائر کے ہیڈ کوچ گلین چیپل کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ حسن علی کو پہلے 6 میچز کے لیے سائن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا کہ حسن علی ہماری ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں، وہ ریڈ بال کرکٹ کے بہترین بولر ہیں اور فرسٹ کلاس میں بھی کافی بہترین پرفارمنس دے چکے ہیں۔ گلین چیپل نے کہا کہ امید ہے حسن علی کے لنکا شائر میں ہونے سے بولنگ اٹیک مزید بہتر ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں