لاہور ہائیکورٹ

سانحہ ماڈل ٹائون کی دوسری جے آئی ٹی کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر

لاہور( گلف آن لائن)سانحہ ماڈل ٹائون کی دوسری جے آئی ٹی کے خلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ۔ چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 7رکنی لارجر بنچ 14مارچ کو کیس کی سماعت کرے گا۔

لارجر بنچ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس مس عالیہ نیلم،جسٹس سید شہباز علی رضوی ،جسٹس سردار احمد نعیم،جسٹس سردارمحمد ڈوگر اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔ پولیس انسپکٹر اور کانسٹیبل نے دوسری جے آئی کی تشکیل کو چیلنج کیا تھا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں