سانحہ سیالکوٹ

سانحہ سیالکوٹ میں گرفتار ملزمان کیخلاف جیل ٹرائل کا آغاز ہو گیا

لاہور( گلف آن لائن) سانحہ سیالکوٹ میں گرفتار ملزمان کے خلاف جیل ٹرائل کا آغاز ہوگیا ۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جج نتاشہ نسیم نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی ۔

دو سپیشل پراسیکیوٹرزسمیت5 پراسیکیوٹر پر مشتمل ٹیم کیس میں اپنے دلائل پیش کر ے ۔سماعت کے دوران89 ملزمان میں چالان کی کاپیاں تقسیم کی گئیں۔پراسکیوشن کی جانب سے 40 گواہان کو چالان کاحصہ بنایا گیا ہے، پراسیکیوشن کے مطابق ویڈیوزاورڈیجیٹل شواہد کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔ڈی این اے، چشم دیدگواہان اور فرانزک شواہد بھی چالان کا حصہ ہیں جبکہ پریانتھاکمارکوہجوم سے بچانے والا فیکٹری منیجر بھی گواہان میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں