حمزہ شہباز

ماں بیٹی بہن یا بیوی پاکستان کی ہر عورت اپنی ذات میں لائق تحسین و قابل احترام ہے’حمزہ شہباز

لاہور(گلف آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہاہے کہ بطور بیٹا ، بھائی اور باپ میں خواتین کے عالمی دن پر پاکستان کی ہرعورت کو سلام پیش کرتا ہوں،ماں بیٹی بہن یا بیوی پاکستان کی ہر عورت اپنی ذات میں لائق تحسین و قابل احترام ہے۔خواتین کے عالمی دن پر حمزہ شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ جو طبقات خواتین پر اپنی مرضی اور سوچ مسلط کرنا چاہتے ہیں وہ انسانی شعور سے خوفزدہ ہیں۔ معاشرے کی تشکیل اور اس کی ترقی میں خواتین کا کردار کلیدی ہے۔

آج ہماری خواتین زندگی کے ہرشعبے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔معاشرے میں خواتین کے خلاف منفی رویوں اور صنفی امتیاز کے واقعات کی روک تھام ضروری ہے۔اس بار خواتین کے عالمی دن کا مخصوص موضوع بھی آج کی صنفی برابری کل کی پائیدار ترقی ہے۔ گذشتہ کچھ عرصے میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کا رجحان بھی قابل تشویش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں