وزیراعلیٰ تبدیل

وزیراعظم عمران خان پنجاب میں وزیراعلیٰ تبدیل کرنے کیلئے تیارہیں ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

لاہور (گلف آن لائن) نجی ٹی و ی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پنجاب میں وزیراعلیٰ تبدیل کرنے کیلئے تیارہوگئے جبکہ مسلم لیگ(ق) کے دونوں سینئر رہنماؤں نے علیم خان کا نام بطور وزیراعلیٰ مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ علیم خان سے بہتر ہے، عثمان بزدار وزیراعلیٰ رہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان پنجاب میں وزیراعلیٰ تبدیل کرنے کیلئے تیار ہوگئے، تین سینئر وزرا نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق وزرا کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے علیم خان کا نام تجویز کیا گیا تاہم مسلم لیگ(ق) کے دونوں سینئر رہنماؤں نے علیم خان کا نام بطور وزیراعلیٰ مسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق ق لیگ کے دونوں رہنماؤں نے جواب دیا علیم خان سے بہتر ہے عثمان بزدار وزیراعلیٰ رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں