نیئر حسین بخاری

پیپلز پارٹی کا بے نظیر بھٹو شہید کو پہلی منتخب خاتوں وزیراعظم بنانا بے نظیر اعزاز ہے ، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (گلف آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا بے نظیر بھٹو شہید کو پہلی منتخب خاتوں وزیراعظم بنانا بے نظیر اعزاز ہے ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ہر خاتون ہے بے نظیر ،پیپلز پارٹی کا بے نظیر بھٹو شہید کو پہلی منتخب خاتوں وزیراعظم بنانا بے نظیر اعزاز ہے ۔

انہوںنے کہاکہ خواتین مہذب معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہیں ،پیپلز پارٹی نے خواتین کو حقوق اور برابر شہری کی حیثیت کی آئینی ضمانت دی ہے ۔نیر بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے خواتین کی ریاستی سیاسی معاملات میں براہ راست شرکت یقینی بنائی،پیپلز پارٹی نے خواتین کو بااختیار بنانے کے عملی اقدامات اٹھائے۔

انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ میں خواتین کوٹہ مقرر کیا گیا ، مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے تحریک بحالی جمہوریت کی قیادت کی۔ انہوںنے کہاکہ شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کی آمریت کے خلاف دلیرانہ مزاحمت یادگاہے،محترمہ بے نظیر بھٹو نے شدت پسندی اور دہشت گردی کا مردانہ وار مقابلہ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے حقدار خواتین کو بے نظیر ثمرات مل رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ خواتین کے وقار اختیار اور حقوق کی برابر فراہمی کے مزید اقدامات پی پی پی کا منشور ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں