رانا ثنااللہ

منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنااللہ سمیت دیگر کیخلاف کیس کی سماعت 2اپریل تک ملتوی

لاہور(گلف آن لائن)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت 2اپریل تک ملتوی کر دی ۔

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم شیخ نے کیس کی سماعت کی ۔رانا ثنا اللہ کے وکلاء کی جانب سے ایک روز کی حاضری کی درخواست جمع کراتے ہوئے موقف اپنایا گیا کہ رانا ثنا اللہ اسلام آباد میں سیاسی مصروفیات کی وجہ سے پیش نہیںہوسکتے، حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے ۔ کیس کی مزید سماعت 2اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں