نور مقدم قتل کیس

نور مقدم قتل کیس میں 9 ملزموں کی بریت کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی

اسلام آباد (گلف آن لائن)نور مقدم قتل کیس میں 9 ملزموں کی بریت کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق مجرم ظاہر جعفر کے والدین ذاکر جعفر ، عصمت آدم ، خانساماں جمیل کی بریت چیلنج کر دی گئی ،

تھراپی ورکس کے سی ای او طاہر ظہور سمیت چھ ملزمان کی بریت کے خلاف بھی اپیل دائر کی گئی ،مالی جان محمد اور چوکیدار افتخار کو دیگر دفعات کے تحت بھی سزا دینے کی اپیل دائر کی گئی ،مدعی مقدمہ شوکت مقدم کی جانب سے وکیل شاہ خاور نے اسلام آباد ہائی کورٹ اپیل دائر کی ۔

اپیل کی کہ ملزموں کے خلاف ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں ٹرائل کورٹ نے خلاف قانون بری کیا، ملزموں کی بریت ختم کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے ،مجرم ظاہر جعفر کے والدین ، خانساماں اور تھراپی ورکس ملزمان کو ٹرائل کورٹ نے بری کردیا تھا،مجرم ظاہر جعفر ، مالی جان محمد اور چوکیدار افتخار کی سزا بڑھانے کی اپیل پہلے ہی دائر ہو چکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں