بابر اعوان

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو آئین اور قانون کے ذریعے پاش پاش کر دیں گے،بابر اعوان

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو آئین اور قانون کے ذریعے پاش پاش کر دیں گے،سمندر پار پاکستانیوں نے عمران خان سے وفا کی، کپتان آپ سے عہد نبھائے گا۔اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے عمران خان سے وفا کی، کپتان آپ سے عہد نبھائے گا۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان بیرون ملک مقیم ایک کروڑ پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے چکا ہے، سمندر پار پاکستانیوں نے وزیراعظم کی آواز میں آواز ملائی، پاکستان میں آئندہ حکومت بھی عمران خان کی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تین سال میں وہ اقدامات کیے جو 70 سالوں میں نہیں ہوئے، اپوزیشن نے ضمیر خریدے اور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، آرٹیکل 63 اے کو ضمیروں کی خرید و فروخت روکنے کیلئے دستور میں شامل کیا گیا۔مشیر برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو آئین اور قانون کے ذریعے پاش پاش کریں گے۔بابر اعوان نے کہاکہ پہلے مودی کو شادیوں میں بلوا کر ساڑھیوں کے تحفے پیش کیے جاتے تھے، آج مودی کو حماقت سے اجتناب کرنے کی تنبیہ اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں