فیصل جاوید

خریدے گئے ارکان اور خریدار دونوں پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوگا، فیصل جاوید

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ خریدے گئے ارکان اور خریدار دونوں پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فیصل جاوید نے لکھا کہ خریدے گئے ارکان اور خریدار دونوں پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوگا، یہ آئینی تبدیلی نہیں بلکہ آئین سے غداری ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ یہ رکن اسمبلی کی حلف ( آرٹیکل 65) سے غداری ہوگی، آرٹیکل 63 کیساتھ ساتھ آرٹیکل 62 کا اطلاق بھی ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یعنی تاحیات نا اہلی، سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ اس حوالے سے 2018 میں فیصلہ دے چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں