آئی ایم ایف

حجاب پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ انتہائی مایوس کن ہے، محبوبہ مفتی

سرینگر(گلف آن لائن)پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کرناٹک کی عدالت کا حجاب پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ انتہائی مایوس کن ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کی صدر محبوبہ مفتی نے کرناٹک ہائی کورٹ کے حجاب پر پابندی کو برقرار رکھنے کے فیصلے کو انتہائی مایوس کن فیصلہ قرار دیا ۔

کرناٹک فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی باتیں کرنے کے ساتھ انکے انتخاب کے حق سے انکا رکر رہے ہیں۔محبوبہ مفتی نے یہ بھی کہا کہ یہ صرف مذہب کامعاملہ نہیں بلکہ آزادی انتخاب کا معاملہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں