انوشکا شرما

انوشکا شرما کا پہلا پیار کون؟اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(گلف آن لائن )گزشتہ چند برسوں کے دوران بالی ووڈ نے کچھ ایسی باصلاحیت اداکاراں کو دیکھا ہے جنہوں نے اپنی قابلیت کا لوہا منوا کر لاکھوں دل جیتے اور ان میں سے ایک انوشکا شرما بھی ہیں جن کے بڑی تعداد میں پرستار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ اور کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا سارا وقت اپنے پہلے پیار اداکاری کو دینے کا فیصلہ انسٹاگرام میں شئیر کیے گئے اپنے پیغام میں انوشکا شرما نے کہاکہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ جو بھی وقت میرے ہاتھ میں ہے اسے میں اپنے پہلے پیار اداکاری کے لیے مختص کروں گی۔انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنے پروڈکشن کمپنی سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا۔انوشکا نے اپنے بھائی اور اس کی کمپنی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں ہمیشہ کارنیش اور ان کی پروڈکشن کمپنی کی سب سے بڑی مداح رہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں