شہباز شریف

ساڑھے تین سال میں 22 برس کے اپنے ہر دعوے پریوٹرن لینے والے کا نام عمران نیازی ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ ساڑھے تین سال میں 22 برس کے اپنے ہر دعوے پریوٹرن لینے والے کا نام عمران نیازی ہے،اسلام ، جمہوریت اور مغربی اصولوں کی دھجیاں اڑائیں، مسلسل بے ضمیری کا مظاہرہ کرنے والا آج اقتدار جاتا دیکھ کراخلاق، اصولوں اور نظریات کے پیچھے چھپنے کی بزدلی دکھا رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عوام نے آٹا چینی دوائی اور ان کی ترقی لوٹنے والے عمران مافیا کو مسترد کر دیا ہے، وہ تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت کو ایک منٹ مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں۔

انہوںنے کہاکہ ساڑھے تین سال میں 22 برس کے اپنے ہر دعوے پریوٹرن لینے والے کا نام عمران نیازی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسلام ، جمہوریت اور مغربی اصولوں کی دھجیاں اڑائیں، مسلسل بے ضمیری کا مظاہرہ کرنے والا آج اقتدار جاتا دیکھ کراخلاق، اصولوں اور نظریات کے پیچھے چھپنے کی بزدلی دکھا رہا ہے۔

جتنی بڑی بڑی باتیں کیں، اتنے ہی کم ظرف طرز عمل کا مظاہرہ کیا۔ بدترین مہنگائی، بے روزگاری ، معاشی تباہی، کرپشن اور ہر محاذ پر ناکامیوں کے ریکارڈ عوام بھول سکتے ہیں اور نہ ہی پاکستان،تاریخ انہیں جھوٹے ترین، ناکام ترین کرپٹ ترین اور بد زبان ترین شخص کے طور پر یاد رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں