روسی صدر

یوکرائن پر حملے سے ہمارے تمام مقاصدپورے ہوں گے،روسی صدر

ماسکو ( گلف آن لائن)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین پر حملے کو درست قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ حملے سے روسی صدارتی محل کریملن کے تمام مقاصد پورے ہوں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے لوگوں سے بھرے ہوئے ایک فٹ بال اسٹیڈیم میں خطاب کیا اور یوکرین پر حملے کو درست قرار دیا۔

انہوں نے روسی پرچم لہراتے لاکھوں افراد سے کہا کہ روسی صدارتی محل کریملن کے تمام مقاصد پورے ہوں گے۔ پوٹن نے کہا کہ ہمیں پتا ہے کہ ہمیں کیا کرنا ہے، کیسے کرنا ہے، اوراس کی کیا قیمت ہو گی۔ اور ہم اپنے تمام مقاصد کامیابی کے ساتھ حاصل کر لیں گے۔انھوں نے یوکرین کی لڑائی کو خصوصی فوجی آپریشن قرار دیا اور کہا کہ سپاہی جذبے سے لڑ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں