مسرت جمشید چیمہ

قوم کیلئے بروقت اور دانشمندانہ سیاسی فیصلے لینے والے بانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں’مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ و تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن تخلیق پاکستان کے حقیقی مقاصد پر کار بند رہنے کے عزم کی تجدیدکا دن ہے، قوم کیلئے بروقت اور دانشمندانہ سیاسی فیصلے لینے والے بانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

یوم پاکستان پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا علیحدہ وطن کا مطالبہ سیاسی طور پر سو فیصد درست تھا۔ انہوںنے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان کو بنانے الے اکابرین کے انتقال کے بعد اسے درست سمت نہ مل سکی ،سیاسی اشرافیہ نے ناعاقبت اندیش پالیسیوں سے تخلیق کے حقیقی مقصد کو پس پشت ڈال دیا ۔

انہوںنے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے قومی مفاد اورعوام کی فلاح وبہبود کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی،کئی دہائیوں بعد قوم کو عمران خان کی صورت میں وژن رکھنے والا دور اندیش لیڈر میسر آیا ہے، عمران خان کرپشن کے خاتمے اور قوم کے اخلاقی معیار کو بلند کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان نے قوم میں پاکستان بنانے والے اکابرین کی طرح نیا جذبہ پھونک دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لٹیروں کا ٹولہ تخلیق پاکستان کے اصل مقاصد حاصل کرنے کی راہ میں اصل رکاوٹ ہے، عمران خان کی قیادت میں قوم خوشحال پاکستان کے قیام کیلئے پیشرفت جاری رکھے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں