یورپی یونین

یورپی یونین کی پانچ ہزار اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ دستہ بنانے کی منظوری

برسلز (گلف آن لائن)یورپی یونین نے پانچ ہزار اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ دستہ بنانیکی منظوری دے دی، یورپی ممالک کی افواج ایک دوسرے اور نیٹو سے تعاون بھی بڑھائیں گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ یورپی یونین روس کیخلاف نئی پابندیاں لگانے اور تیل کی خرید بند کرنے کی تیاری کررہا ہے جبکہ ہنگری نے پابندیوں کی مخالفت کردی ۔

دوسری جانب روسی صدر پیوٹن کے خلاف امریکی صدر جو بائیڈن کے بیانات پر ماسکو میں امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا گیا۔روس نے کہا کہ بائیڈن کے بیانات تعلقات کو تباہی کی جانب دھکیل رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں