شاہد خاقان عباسی

اگراجلاس لمبے عرصے کیلئے ملتوی کیا جاتا ہے تو مسئلہ ہوتا ، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگراجلاس لمبے عرصے کیلئے ملتوی کیا جاتا ہے تو مسئلہ ہوتا ۔ میڈیا سے بات چیت کے دور ان صحافی نے سوال کیا کہ تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاتی تو اگلا لائحہ عمل کیا ہوگا جس پر انہوںنے کہاکہ ہمیں پوری امید ہے سپیکر صاحب ہاؤس کو ملتوی کر دیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ ایوان کی روایت ہے کہ اگر کوئی ممبر فوت ہو جائے تو اجلاس اگلے دن کیلئے ملتوی کر دیا جاتا ہے ،اگر اگلے دن تک جلاس ملتوی کیا جاتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، اگراجلاس لمبے عرصے ملتوی کیا جاتا تو مسئلہ ہوتا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں