سر دار ایاز صادق

پر امن احتجاج ہمارا حق ہے ضرور استعمال کرینگے ، سر دار ایاز صادق

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہاہے کہ پر امن احتجاج ہمارا حق ہے ضرور استعمال کرینگے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر سر دار ایاز صادق نے کہاکہ اگر کوئی رکن فوت ہوجائے تو روایت تو یہی ہے کہ تلاوت کے بعد اجلاس ملتوی کردیا جاتا ہے ،یہ بھی روایت ہے کہ جب کوئی قومی اہمیت معاملہ ہوتو اجلاس چلایا بھی گیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے تو ضرور کریں گے۔انہوںنے کہاکہ زیادہ دیر تک اجلاس ملتوی کرنا بنتا نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں