روس یوکرین

نیٹو روس کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مشرقی یورپ میں اپنی فوجی موجودگی کو مضبوط کرے گا ،بائیڈن

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکی صدرجو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس نے یوکرین میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو اس کا جواب دیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے واضح کیا کہ واشنگٹن یوکرین کی مدد کے لیے اضافی دو ارب ڈالر مختص کرے گا۔ نیٹو روس کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مشرقی یورپ میں اپنی فوجی موجودگی کو مضبوط کرے گا اور عندیہ دیا کہ وہ روس پر بے مثال اقتصادی پابندیاں عائد کرتا رہے گا۔بائیڈن نے تصدیق کی کہ امریکا نے ایک لاکھ یوکرینی مہاجرین کی امریکا میں پناہ دے گا۔امریکی صدرنے مزید کہا کہ انہوں نے چینی صدرسے کہا ہے کہ بیجنگ کی طرف سے روس کو کسی بھی قسم کی حمایت کا خمیازہ چین کو بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے خوراک کی قلت کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحادیوں کے ساتھ ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں جنگ اور روس کے خلاف پابندیوں کی وجہ سے یورپی اور دیگر ممالک نقصان اٹھائیں گے۔

بائیڈن نے مزید کہا کہ میں نے چینی صدر کو دھمکی نہیں دی لیکن میں نے ان سے روس کو مدد فراہم کرنے کے نتائج کے بارے میں کھل کر بات کی۔ میں نے انہیں بتایا کہ ان کے ملک کی معیشت کا مستقبل مغرب کے ساتھ ہے روس کے ساتھ نہیں۔امریکی صدر نے گروپ آف سیون کے رہ نمائوں سے ملاقات کی اور یوکرین کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم پر زور دیا۔ بائیڈن نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکائونٹ کے ذریعے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اپنے ساتھی گروپ آف سیون سے مل کر مجھے فخر ہے۔ آج سات رہنما، ہم یوکرین کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے پرعزم ہیں جو بہادری سے صدر پوتین کی جارحیت کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں