عثمان ڈار

دھمکی آمیز خط جعلی ثابت ہوا تو سیاست چھوڑ دونگا’ عثمان ڈارکا اعلان

لاہور(گلف آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ دھمکی آمیز خط حقیقت ہے اگر یہ جعلی ثابت ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا،دھمکی آمیز خط ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے، یہ قطری خط نہیں بلکہ تصدیق کیلئے ہم نے چیف جسٹس کو دکھانے کی پیشکش کی ہے۔

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ یہ دھمکی آمیز مراسلہ دوسرے ملک کی جانب سے آیا ہے اور یہ دستاویز تحریک عدم اعتماد جمع ہونے سے ایک دن پہلے بھیجا گیا ہے۔ دستاویز میں واضح کہا گیا ہے کہ عمران خان کو نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس دستاویز میں بھی اپوزیشن کو نالائق ہی لکھا گیا ہے یعنی دھمکی دینے والوں کو بھی اپنے سہولت کاروں پر اعتماد نہیں ہے۔

انہوںنے کہا کہ عمران خان آزاد خارجہ پالیسی کی بات کرتے ہیں اسی لیے بہت مخالفت ہے اور اپنے نظریے پر کھڑا رہنے کی ہی وہ قیمت ادا کررہے ہیں۔ کیا امریکی صدر بائیڈن رجیم چینج کی باتیں نہیں کر رہا۔ عمران خان واضح کہہ چکے ہیں کہ کبھی جھکوں گا اور نہ اپنی قوم کو جھکنے دوں گا۔انہوںنے کہا کہ پاور پلے میں اپوزیشن اچھا کھیلی اب ہماری باری ہے۔ چوکے چھکے مار رہے ہیں،تحریک عدم پانچ یا چھ ووٹوں سے ناکام ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں