ہمایوں اختر خان

اپوزیشن کی ساری خوشیاں عارضی ثابت ہوں گی ‘ ہمایوں اختر خان

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سیاست میں اصول پسندی اورحق کیلئے ڈٹ کر ایک نئی روایت قائم کی ہے اور ان شا اللہ وہ وقت آئے گا جب سیاست کرنے کیلئے یہی روایت ایک روشن مثال اور پیمانہ ہوگا ، وزیر اعظم عمران خان نے اپنا مقدمہ عوام کے سامنے پیش کر دیا ہے اور وہی بہترین منصف ہیں، دعوے سے کہتے ہیں کہ اپوزیشن کے منفی پراپیگنڈے اورہتھکنڈوں کے باوجود تحریک انصاف کے ووٹ بینک میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے ۔

اپنے بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ عوام اب باشعورہو چکے ہیں اور وہ ہرسیاستدان چاہے وہ حکومت میںہو یا اپوزیشن میں ان کے کردار پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ ملک کو سیاسی عدم استحکام کی جانب دھکیلنے کی کوشش کرنے والے ہرگز ملک کی خدمت نہیں کر رہے اور انہیں سیاسی طو رپر اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن آج بغلیں بجارہی ہے لیکن ان کی یہ ساری خوشیاں عارضی ثابت ہوں گی ، ان شا اللہ آئندہ عام انتخابات میں تحریک دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی اور احتساب اورترقی کا سفر وہیں سے شروع کیا جائے گا جہاں سے اس میں تعطل آیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، پارٹی رہنمااور کروڑوںکارکنان ڈٹ کر عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کے ہر فیصلے کی تائید کرتے ہیں ۔ عمران خان نے کسی بھی موقع پر اپنی ذات اورسیاست کو ملک و قوم کے مفادپر ترجیح نہیں دی اوردنیا کی کوئی طاقت ان کے عزم کو متزلزل نہیںکر سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں