قومی ٹیم

قومی ٹیم کینگروز کے خلاف تقریباً 10 سالوں میں صرف 2 ہی میچز میں کامیابی حاصل

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ کرکٹ کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے فارمیٹ میں بھی ریکارڈ قابل ذکر نہیںہے ۔ قومی ٹیم تقریباً 10 سالوں میں صرف 2 ہی میچز میں کامیابی حاصل کرسکی ہے۔ورلڈکپ 2011 میں آسٹریلیا کی ورلڈکپ میچز کی مسلسل فتوحات کو بریک لگانے کے ساتھ گزشتہ ایک دہائی میں گرین شرٹس کینگروز کے خلاف صرف ایک ہی کامیابی حاصل کرسکی ہے۔

دونوں ٹیمیں اس عرصے میں 18 میچز میں مدمقابل آئیں اور ان میں سے 16 مرتبہ آسٹریلیا کی ٹیم کامیاب رہی جبکہ قومی ٹیم کے حصے میں صرف 2 فتوحات آئیں۔ پاکستان ٹیم نے ایک میچ 31 اگست 2012 کو ابوظہبی میں جبکہ دوسرا میچ 15 جنوری 2017 کو میلبرن میں جیتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں