افغانستان

افغانستان کو انسانی دوستی کی امداد، روابط ، معیشت ، تجارت، زراعت، توانائی کے شعبوں میں مدد فراہم کر نے کا فیصلہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس اور افغانستان کے پڑوسی ممالک اور افغان عبوری حکومت کے مابین وزرائے خارجہ کےپہلے مذاکرات کی صدارت کی۔ جس کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں وانگ ای نے اجلاسوں کے اہم اتفاق رائے اور نتائج بیان کیے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ اجلاسوں کے نتائج دو دستاویزات کی صورت میں ہیں۔ پہلی دستاویز ، افغان ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس کا مشترکہ بیان، اور دوسری دستاویز افغانستان کی اقتصادی تعمیر نو اور افغانستان کے ہمسایہ ممالک کی طرف سے عملی تعاون کی حمایت کے بارے میں تھوئن شی انیشئیٹو ہے۔ دونوں دستاویزات، ہمسایہ ممالک کے مشترکہ سیاسی موقف کی عکاسی کرتی ہیں اور افغانستان کو انسانی دوستی کی امداد، روابط ، معیشت ، تجارت، زراعت، توانائی اور بجلی اور استعدادِکار بڑھانےجیسے اہم شعبوں میں خاطر خواہ مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وانگ ای نے کہا کہ تھوئن شی انیشئیٹو ، مستقبل میں افغانستان کی پرامن تعمیر نو اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس اقدام کی پانچ امتیازی خصوصیات ہیں: پہلی، جیو پولیٹیکل چالوں میں خود کو نہ الجھائیں بلکہ عملی تعاون پر توجہ مرکوز کریں؛ دوسری، دوسروں پر مرضی مسلط نہ کریں اور مساوات و خودمختاری کا ساتھ دیں ؛ تیسری، بڑی بڑی باتوں میں خود کو مشغول نہ کریں اور عملی نتائج حاصل کریں۔ چوتھی؛ علاقائی روابط کو فروغ دیا جائے ؛ پانچویں، تصادم میں شامل نہ ہوں، اور کھلے پن اور جامعیت کا ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں