وزیراعلی سندھ

مجھے خوشی ہے کہ آٹزم کے حوالے سے عوام آگاہ ہوچکی ہے، وزیراعلی سندھ

کراچی (گلف آن لائن) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے صوبے میں آٹزم کے حوالے سے عوام آگاہ ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ حکومت کے تحت آرٹس کے عالمی آٹزم کے پروگرام میں شرکت کی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے صوبے میں آٹزم کے حوالے سے عوام آگاہ ہوچکے ہیں۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصد والدین میں شعور اجاگر کرنا ہے کہ وہ اپنے آٹزم کے شکار بچوں کی صحیح تعلیم و تربیت کروائیں۔ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ ملک کا پہلا آرٹس سینٹر سندھ حکومت نے قائم کیا ہے، اس سال ہم نے حیدرآباد میں بھی آرٹس سینٹر قائم کیا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ ہم کورنگی میں بھی ایک سینٹر قائم کررہے ہیں ، جو آئندہ ماہ سے کام شروع کردے گا، ان سینٹرز پر نہ صرف آٹزم کے شکار بچوں کا علاج ہوتا ہے بلکہ انہیں فنی تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ آٹزم کے شکار بچوں میں سیکھنے کی کمال صلاحیت ہوتی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان بچوں کی صلاحیت کو اجاگرکیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹزم کے شکار بچے کی کمزوریوں کو نہیں بلکہ ان کی صلاحیتوں اور جذبے کودیکھنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں