فیصل جاوید

مبارک ہو پاکستان ،تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا بیان

اسلام آباد (گلف آن لائن)تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مبارک ہو پاکستان ۔ فیصل جاوید خان نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ مبارک ہو پاکستان۔اْنہوں نے اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللّہ! باطل کو شکست ہوئی اور حق کی فتح ہوئی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں