اسد عمر

پاکستان کے مستقبل کے فیصلے پاکستان کے عوام کریں گے، بے ضمیر بکاؤ سیاست دان اور ان کے بیرونی آقا نہیں، اسد عمر

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کے فیصلے پاکستان کے عوام کریں گے، بے ضمیر بکاؤ سیاست دان اور ان کے بیرونی آقا نہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے فیصلے پاکستان کے عوام کریں گے، بے ضمیر بکاؤ سیاست دان اور ان کے بیرونی آقا نہیں۔اسد عمر نے اپنے ایک اور بیان میں اپوزیشن کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بولا تھا لگ پتہ جائے گا۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں