اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران خان کو ایکس (سابقہ) وزیر اعظم قرار دیدیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ افسوس کی بات یہ ہے کہ عمران خان کی قسمت میں اقتدار سے جانا بھی عزت سے نہیں لکھا ۔ نہوںنے کہاکہ اصل میں دھرنا ذہنیت کے لوگ آئینی اور جمہوری طریقے سے گھر جانا نہیں جاتے ۔
انہوںنے کہاکہ یوم نجات ہے، عوام کو آٹا،چینی، بجلی، گیس، دوائی، کھاد چور وں سے نجات مبارک ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا سرپرائز ملنے جا رہا ہے، عمران صاحب اپنے خیالی قلعوں کی دنیا سے سنگلاخ زمینی حقیقتوں میں آجائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام آئینی، جمہوری اور پارلیمانی روایات والے پاکستان میں قدم رکھیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ فارن فنڈنگ سے آنے والی عمران صاحب کی حکومت آج آئینی وجمہوری عمل سے گھر جارہی ہے ،سابقہ وزیراعظم کو آئین اور جمہوریت کے عمل سے گھر جانے کی تیاری ہو چکی ہے۔



