شازیہ مری

ریاست آئین کی بنیاد پر کھڑی ہے عمران خان نے آئین پر بم حملہ کیا ہے ،شازیہ مری

اسلام آباد (گلف آن لائن)ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ ریاست آئین کی بنیاد پر کھڑی ہے عمران خان نے آئین پر بم حملہ کیا ہے ،الیکشن کل ہوں یا پرسوں آئین توڑ کر نہیں ہو سکتے، آئین کو توڑ کر جشن منانے والے پہلے بھی ناکام ہوئے اور دوبارہ ہونگے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ چار اپریل کے دن شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، عدلیہ نے کئی برسوں بعد بلآخر یہ تسلیم کیا کہ بھٹو کی شہادت عدالتی قتل تھا۔

شازیہ مری نے کہاکہ اعلیٰ عدلیہ کے پاس جمہوریت کے حق میں فیصلہ سنانے کا موقع ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئین کو توڑ کر جشن منانے والے پہلے بھی ناکام ہوئے اور دوبارہ ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ملک کو ری پبلک بنانا بنا دیا ہے ،ریاست آئین کی بنیاد پر کھڑی ہے عمران خان نے آئین پر بم حملہ کیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر کو خود کش بمبار کے طور پر استعمال کیا گیا ،سلیکٹڈ نے شکست دیکھی تو پارلیمنٹ پر coup کر دیا۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کل ہوں یا پرسوں آئین توڑ کر نہیں ہو سکتے۔ انہوںنے کہاکہ آئین کی خلاف ورزی کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران نے لوگوں کی چیخیں نکالی ہیں، تبدیلی کے نام تباہی مچائی۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی اور غربت میں اضافہ کرنے والا وزیراعظم عدم اعتماد سے بھگ گیا، صدر کی جانب سے آئین سے انحراف غداری کے زمرے میں آتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں