جاوید شیخ

کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے سکرپٹ کا اچھا اور معیاری ہونا ناگزیر ہے ‘ جاوید شیخ

لاہور ( گلف آن لائن) سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے سکرپٹ کا اچھا اور معیاری ہونا ناگزیر ہے ،ماضی کی سپر ہٹ فلمیں اور ٹی وی ڈرامہ کی کامیابی کی بڑی وجہ یہی تھی کہ ان کے موضوعات انتہائی عمدہ اور معیاری تھے اور ان پر کام کرنے والے افراد بڑے صلاحیت اور پروفیشنل لوگ تھے اسی وجہ سے وہ فلمیں آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں۔

ایک انٹرویو میں جاوید شیخ نے کہا کہ عوام اچھی اور اصلاحی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں، اب فلمسازوں کا کام ہے کہ وہ عوام کے ذہن اور ذوق کے مطابق فلمیں بنائیں تاکہ ناراض فلم بینوں کو دوبارہ سینما گھروں میں واپس لایا جا سکے اور فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑی ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فلم انڈسٹری کے لئے پالیسی کی باز گشت سنائی دی تھی لیکن اس پر کیا پیشرفت ہوئی ہے اس بارے میں کچھ سامنے نہیںآیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں