وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ نے فوری طور پر کے پی اسمبلی تحلیل ہونے کا امکان مسترد کردیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)مرکز میں سیاسی منظر نامے میں سنجیدہ پیش رفت کی روشنی میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا امکان مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس معاملے سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئیں۔

ایک انٹرویومیں انہوںنے کہا کہ وہ ابھی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کر کے واپس آئے ہیں، وزیر اعظم نے اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے انہیں کوئی ہدایت نہیں دی۔انہوںنے کہاکہ آئینی اسکیم کے تحت میں وہ واحد شخص ہوں جو گورنر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز دے سکتا ہوں، لیکن فی الحال ایسا کچھ نہیں ہے۔انہوں نے دہرایا کہ اب تک ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں