وسیم اکرم

وسیم اکرم نے عمران خان گیم چینجر قرار دیدیا

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے گزشتہ روز اسمبلی توڑنے کے فیصلے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے عمران خان گیم چینجر قرار دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف گزشتہ روز تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی تاہم ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک کو آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا۔قرارداد مسترد ہونے کے بعد عمران خان نے قوم سے خطاب میں صدر پاکستان کو اسمبلی تحلیل کرنے کا کہا جس کے بعد صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی۔

بعد ازاں اسمبلی توڑنے کے فیصلے پر عمران خان کے ساتھی کرکٹر وسیم اکرم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں گیم چینجر قرار دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 58 (1) کے تحت قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد عمران خان نیازی اب وزیراعظم نہیں رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں