پیپلز پارٹی

پاکستان اس موڑ پر آگیا ہے اسے بچالو یا خدا حافظ کہہ لو،قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کانے کہا ہے کہ پاکستان اس موڑ پر آگیا ہے اسے بچالو یا خدا حافظ کہہ لو،پاکستان بہت نازک صورتِ حال سے دو چار ہے،عدالتیں غیر جانب دار ہوتی ہیں، احتجاج کی کال دینے والا عدالت پر دبائو ڈال رہا ہے،چوہدری سرور اور علیم خان ہی نہیں، ایک ایک وزیر بولے گا، قوم کے سامنے ان کی شکلیں آئیں گی تو پتہ چلے گا کتنے گھنائونے کردار ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہاکہ جب سے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئی ،ہر دن پی ٹی آئی کی بوکھلاہٹ میں اضافہ ہوتا گیا ،انہوں نے سیانی بلی کھمبا نوچے والا کام کر رکھا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ آئین کی پامالی کی ،اب جشن کے بعد احتجاج کی کال دی ہے ، کس کے خلاف احتجاج کرینگے ، کیا یہ عدالت اور اداروں کے خلاف احتجا ج کرینگے ؟۔ انہوںنے کہاکہ خودکش حملہ وزیراعظم اور پی ٹی آئی نے پاکستان پر کیا ہے ،اب عدالت کو دیکھنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عام صورتحال میں قانون کی دیوی کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوتی ہے لیکن اب پٹی کو اتار کر دیکھنا ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ یہ ایک ادارے کا کام نہیں سب کو مل کر آگے لیکر چلنا ہے۔

انہوںنے کہاکہ یہ فیصلہ ہونا ہے کہ سپیکر کی رولنگ کے مطابق تمام اپوزیشن غدار ہے،کہیں تو اس معاملے کو روکنا ہو گا۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ سب ٹھیک ہیں،یہ کہوں گا یہ پاکستان پر سونامی ہے اب عدالت ہی پاکستان کو بچائے

اپنا تبصرہ بھیجیں