شبلی فراز

یہ لوگ اپنے غیر ملکی آقائوں کے حکم پر چل رہے ہیں ،شبلی فراز کی اپوزیشن رہنمائوں پر تنقید

اسلام آباد (گلف آن لائن) سابق وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے اپوزیشن رہنمائوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ لوگ اپنے غیر ملکی آقائوں کے حکم پر چل رہے ہیں ،جن نے پاکستان کو بھکاری کہہ دیا ہے وہ پاکستان کیلئے اہل ہی نہیں ہیں،یہ اپنا وقت پریس کانفرنس اور عدالتوں میں ضائع کررہے ہیں ،ہمیں نئے انتخابات کی طرف جانا ہوگا۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شبلی فراز نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ لوگ پنے غیر ملکی آقائوں کے حکم پر چل رہے ہیں،جن نے پاکستان کو بھکاری کہہ دیا ہے وہ پاکستان کے لئیے اہل ہی نہیں ہیں،ان پر کرپشن کے بڑے بڑے کیسز ہیں،انہوں نے ملک کی سیاست کو تباہ کیا، جمہوریت کو کمزور کیا ۔ شبلی فراز نے کہاکہ انہوں نے جو کلچر کو فروغ دیا ١”سندھ ہاؤس ، مری چھانگلا گلی ”سب سامنے ہے۔ انہںنے کہاکہ یہ اپنا وقت پریس کانفرنس اور عدالتوں میں ضائع کررہے ہیں ،ہمیں نئے انتخابات کی طرف جانا ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ ہم تو پہلے بھی اور اب بھی عوام میں جاتے ہیں،یہ قوم جان چکی ہے کہ ان ایجنڈا کیا تھا؟۔ انہوںنے کہاکہ پی پی پی کی قیادت نے شہید ذالفقار علی بھٹو کی برسی پر ان کا نام تک نہیں لیا،اس ملک کا مستقبل جس سے بنا ہے وہ اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ فتح حق کی ہوگی اور ہم عوام میں جائیں گے،یہ لوگ بھاگتے کیوں ہیں میدان میں آئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں